Saturday, 21 January 2023

عوام کے لئے خود سے مردم شُماری میں اپنے گھر کا اندراج کرنے کا آسان طریقہ کار:

 عوام کے لئے خود سے مردم شُماری میں اپنے گھر کا اندراج کرنے کا آسان طریقہ کار:


اپنے موبائل سے Self Enumeration ایپ جو کہ 15 جنوری سے 31 جنوری تک کام کرے گی۔ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ملک کے کسی بھی حصے میں اپنی فیملی کا ڈیٹا درج کریں آخر میں آپکو مخصوص کوڈ (UTN)ملے گا۔وہ کوڈ آپ اپنے متعلقہ اضلاع میں اپنے بلاک کے ٹیچرز(Enumerator) کو مردم شماری والے دن خود یا کسی اور کے ذریعے پہنچا دے یا اگر آپ ملازمت پیشہ ہیں تو گھر میں کسی کو بھی UTN نمبر لکھ کر دے دیں وہ مردم شماری کے عملے کو دے تو UTN نمبر درج کرتے ہی آپ کا تمام ڈیٹا آپکے متعلقہ بلاک میں درج ہوجائے گا

یاد رکھیں کہ تمام لوگ آبادی ضرور درج کروائیں کیونکہ اسی کی بنیاد پر آپ کو ترقیاتی فنڈ ، صحت کے مراکز ، سکول ، کالجز ، یونیورسٹیاں اور ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں

اگر بلاک میں کم آبادی ہو گی تو اگلے انتخابات میں دوسری ولیج کونسل میں ضم کر دی جائے گی

لہذا کوشش کریں کہ اپنے حقوق کیلئے اپنی آبادی کا مکمل اندراج کروائیں

0 Comments:

Post a Comment